News Details

09/04/2020

صوبے کے 90 فیصد عوام نے کورونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اعتمادکااظہار کیا ہے

صوبے کے 90 فیصد عوام نے کورونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اعتمادکااظہار کیا ہے ۔ حکومتی اقدامات پر عوام کے اعتماد نے اس مشکل صورتحال سے نمٹنے کیلئے مزید حوصلہ دیا ہے ، وزیراعلیٰ محمود خان کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات اور انتظامات کو عوامی پذیرائی ملی ہے ۔ صوبے کے 90 فیصد لوگوں نے کورو نا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات اور انتظامات پربھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ اس سلسلے میں گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق صوبے کے صرف 7 فیصد لوگوں نے حکومتی اقدامات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ باقی 3 فیصد لوگوں نے اس حوالے سے کوئی رائے نہیں دی ہے۔اس سروے میں شامل لوگوں کو عمر وںکے لحاظ سے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، جن میں 30 سال سے کم ، 30 سے50 سال اور 50 سال سے زائد عمر کے لوگ شامل ہیں۔سروے میں شامل 30 سال سے کم عمر والے لوگوں کے 78 فیصد ،30 سے 50 سال کے درمیان عمر والے لوگوں کے 79 فیصد جبکہ 50 سال سے زائد عمر والے لوگوں کے 45 فیصد نے کورونا کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جو مجموعی طور پر 90 فیصد بنتا ہے ۔ اس حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات پر عوام کے بھر پور اعتماد نے ہمیں اس مشکل صورتحال سے مزید موثر انداز میں نمٹنے کیلئے حوصلہ دیا ہے اور ہم عوام کے تعاون سے اس آزمائش میں سرخرو ہونے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس مشکل وقت میں صوبے کے عوام نے انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کا مظاہرہ کیا ہے جس کے لئے میں تہہ دل سے عوام کا مشکور ہوںاور یقین دلاتا ہوں کہ حکومت اس وباءسے لوگوں کی جانوں کو محفوظ کرنے کیلئے اپنی بساط سے بڑھ کر کوششیں جاری رکھے گی