News Details

21/04/2020

اشیائے خوردونوش کی سرحد پر غیر قانونی نقل وحمل کی موثر روک تھام کے لئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل اشیائے ضرویہ کی غیر قانونی نقل وحمل کی مکمل روک تھام کے لئے ایک ہفتے کے اندر جامع لائحہ عمل ترتیب دیا جائے، وزیر اعلی محمود خان۔

اشیائے خوردونوش کی سرحد پر غیر قانونی نقل وحمل کی موثر روک تھام کے لئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل اشیائے ضرویہ کی غیر قانونی نقل وحمل کی مکمل روک تھام کے لئے ایک ہفتے کے اندر جامع لائحہ عمل ترتیب دیا جائے، وزیر اعلی محمود خان۔ اشیائے خوردونوش کی سرحد پار غیر قانونی نقل وحمل کی مکمل روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے اعلی سطح کا ایک اجلاس وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان محمود خان کی زیر صدارت وزیر اعلی سیکریٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں غیر روایتی راستوں سے اشیائے خوردونوش اور دیگر اشیائے ضرورت کی غیر قانونی طریقے سے افغانستان نقل وحمل کو روکنے سے متعلق مختلف اُمور پر تفصیلی غوروخوص کیا گیا۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز اور انسپکٹر جنرل پولیس ثناءاللہ عباسی کے علاوہ متعلقہ اعلی سول اور عسکری حکام ، انٹیلی جنس اداروں، کسٹمز اور محکمہ خوراک کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ مختلف اُمور پر تفصیلی گفتگو کے بعد سیکریڑی داخلہ کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام متعلقہ سول اور عسکری اداروں کی مشاورت سے ایک ہفتے کے اندر ایک قابل عمل اور جامع حکمت عملی ترتیب دے کر پیش کرے گی۔ ٹاسک فورس میں تمام متعلقہ سول و وعسکری اداروں اور محکموں کی نمائندگی ہوگی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی محمود خان نے اشیائے خوردونوش کی غیر قانونی نقل وحمل کی مکمل روک تھام کو موجودہ صورتحال کا اہم تقاضا اور صوبائی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی اشیائے خوردونوش کی نقل وحمل کی 100 فیصد روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے افعانستان کو جانے والی غیر روایتی راستوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے ٹاسک فورس کو ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی سرحد پار غیر قانونی نقل وحمل کی موثر روک تھام کے لئے وفاق کے ساتھ جڑے مسائل کی نشاندہی کی جائے تاکہ ان مسائل کو بروقت حل کرنے کے لئے معاملہ وفاقی سطح پر اٹھا یا جاسکے