News Details

27/04/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور ڈی آئی خان موٹروے پراجیکٹ کو صوبے کے جنوبی اضلاع کیلئے موجودہ حکومت کا ایک اہم منصوبہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا، علاقے کے لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے اور علاقے کی قسمت بدل جائے گی ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور ڈی آئی خان موٹروے پراجیکٹ کو صوبے کے جنوبی اضلاع کیلئے موجودہ حکومت کا ایک اہم منصوبہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا، علاقے کے لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے اور علاقے کی قسمت بدل جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے اُن سے دفتر میں اُن سے ملاقات کی اور جنوبی اضلاع خصوصاً ضلع بنوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مختلف اُمور پر تبادلہ خیا ل کیا۔ اس موقع پر بنوں میں کیڈٹ کالج کے قیام، بنوں سرکلر روڈ اور بنوں باران ڈیم لیول ریزنگ کے مجوزہ منصوبوں سے متعلق اُمور زیر بحث آئے ۔ صوبائی وزیر نے ضلع بنوں میں لوگوں کو درپیش بعض فوری نوعیت کے مسائل کی نشاندہی بھی کی جس پر وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ علاقے میں ایسے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کے تمام پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کی یکساں ترقی کو اپنی حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے صوبے کے پسماندہ علاقوں کو دیگر ترقیافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے ۔