News Details

28/05/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقہ برابڑو میں مکان کی چھت کرنے کے واقعے میں ماں بیٹی سمیت تین افراد کے جان بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقہ برابڑو میں مکان کی چھت کرنے کے واقعے میں ماں بیٹی سمیت تین افراد کے جان بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درازندہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں سات افراد کے جان بحق ہونے پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے میں جان بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے ۔