News Details

08/09/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع مہمند ماربل مائنز میں حادثہ کے متاثرین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے

جس کے مطابق حادثے میں جاںبحق افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے جبکہ حادثے کے زخمیوں کو ایک لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ اُنہوںنے کہاکہ اگرچہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں تاہم صوبائی حکومت غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اُن کے دُکھ میں برابر کی شریک ہیں ۔ اُنہوںنے کہاکہ زخمیوں کو بھی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔