News Details

19/01/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کی زیر صدارت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کی زیر صدارت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس وزیراعلیٰ کی گڈ گورننس اسٹریٹیجی پر عملدرآمد اور کورونا کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ز کی کارکردگی کی تعریف ڈپٹی کمشنر ز اپنے دفاتر کے دروازے عام آدمی کے لئے ہر وقت کھلے رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر زدفاتر میں دو سالوں سے زیادہ عرصے سے تعینات تمام عملے کا تبادلہ کیا جائے۔ پولی تھین بیگز ، غیر قانونی کان کنی اور تجاوزات کے خلاف مو ¿ثر کاروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو عوام کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنے اور لوگوں کے مسائل براہ راست سننے اور انہیں بروقت حل کرنے کے لیے کھلی کچہری اور ریونیو دربار باقاعدگی سے منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ز اپنے دفاتر کے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھلے رکھیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد عوام کو تمام سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا اور ان کے مسائل کو بروقت حل کرنا ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو شہری علاقوں میں منڈیوں اور اڈوں کی شہر سے باہر منتقلی کے لئے اقدامات اٹھانے جبکہ صوبے کی بعض جگہوں میں غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لئے موثر طریقہ کار وضع کرنے اور دریاو ¿ں کے کنارے غیر قانونی کرش مشینوں کو فوری طور پر ہٹانے کی بھی ہدایت کی۔ وہ منگل کے روز تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اور ڈویژنل کمشنرز نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو غیر قانونی تجاوزات اور پولی تھین بیگز کے خلاف مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی مقامات پر بھی پولی تھین بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے کورونا وباءاور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کومستحکم رکھنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی گڈ گورننس اسٹریٹیجی پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ قومی سطح پر گڈ گورننس اسٹریٹیجی پر عملدرآمد کے لحاظ سے خیبرپختونخوا سب سے آگے ہے تاہم انہوں نے اس میں مزید بہتری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی کہ اگلے ڈپٹی کمشنرز کانفرنس تک گڈ گورننس اسٹریٹیجی پر عملدرآمد کی شرح کو پچاس فیصد سے بڑھا کر کم سے کم ساٹھ فیصد کیا جائے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں دو سالوں سے زیادہ عرصے سے تعینات تمام ملازمین کا تبادلہ کرنے جبکہ تمام پٹواریوں کا بین الاضلاع تبادلہ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو زمینوں کے فرد کے اجراءکو دو دنوں کے اندر یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ زمینوں کی ملکیت کی منتقلی اور دیگر متعلقہ امور میں لوگوں کا وقت ضائع نا ہو۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے صوبے میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے کلین اینڈ گرین خیبر پختونخوا مہم کو انتہائی اہمیت کی حامل قرار دیتے ہوئے اسے ہر صورت کامیاب بنانے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی چیکنگ کے لئے تمام محکموں اور اداروں کی ایک ہی مشرکہ ٹیم ہونی چاہیے تاکہ ہر کوئی الگ الگ سے چیکنگ کرکے لوگوں کو تنگ نہ کرے۔ تمام اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں کام کے معیار کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اور ورکس ڈیپارٹمنٹس پر خصوصی نظر رکھیں۔اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنے متعلقہ ممبران صوبائی اسمبلی کے ساتھ ہر دو ہفتے بعد اجلاس منعقد کریں ، کھلی کچہریوں کا باقاعدہ انعقاد کریں اور ان کچہریوں میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اس کی پیشگی تشہیر کریں جبکہ اضلاع کی سطح پر سٹیزن فیڈ بیک کا موثر نظام قائم کریں