News Details

19/03/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت مختلف شعبہ جات میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے اور اس شعبے کو بطور صنعت ترقی دینے کے سلسلے میںجنوبی اضلاع کے قدیم سیاحتی مقام شیخ بدین تک رابطہ سڑک تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے اور متعلقہ فورم سے منصوبے کا پی سی ون بھی منطور کرلیا گیا ہے ، ایبٹ آباد میں 24 کلو میٹر طویل ٹھنڈیانی روڈ اور سوات میں منکیال روڈ کی بحالی اور اپگریڈیشن کے لیے بھی پی سی ون کی صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی سے منظوری ہو گئی ہے اور جلد ان منصوبوں پر عملی کام شروع کر دیا جائے گا۔یہ بات گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت مختلف شعبہ جات میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس کو سیاحت کے شعبے میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں واقع سیاحتی مقامات تک رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے سیاحتی مقامات تک رسائی آسان ہو جائے گی اور سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ مزید بتایا گیا کہ ضلع سوات اور دیر میں 40 کلومیٹر طویل کالام۔کمراٹ روڈ، دیر اپر میں 52 کلومیٹر پاتراک کمراٹ توری اوبا روڈ اور 16 کلومیٹر تھل جہاز بانڈہ روڈ کی تعمیر کے لیے ڈیزائن کی تیاری اور تخمینہ لاگت کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ صوبے کے پانچ مختلف سیاحتی مقامات پر ریسکیو اسٹیشن قائم کرنے پر بھی کام جاری ہے۔ مزید بتایا گیا کہ سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف مقامات پر کل 73 کیمپنگ پوڈزقائم کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید پر کام جاری ہے۔اجلاس کو صحت کے شعبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عوام کو مقامی سطح پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر میں قائم بی ایچ یوز کی استعداد کار بڑھانے اور 200 بی ایچ یوز کو24/7 میں تبدیل کرنے اور رورل ہیلتھ سنٹر ز کی بحالی اور 50 آر ایچ سیز کی24/7 صحت مراکز میں تبدیلی کے منصوبے پر پیشرفت جاری ہے منصوبے کا پی سی ون صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی سے منظور کرا لیا گیا ہے جبکہ پراجیکٹ پر عملدرآمد کے لیے پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے اور طبی عملے کی ہائیرنگ کے لیے بھی اشتہار دے دیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا کہ ضم اضلاع کے سات مختلف ہسپتال آو ¿ٹ سورسنگ کے لیے منتخب کیے گئے ہیں جن میں ڈی ایچ کیو وانا اور کوہستان کے علاوہ دیگر کیٹگری ڈی ہسپتال شامل میں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ڈائیگناسٹک سروسز کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ان خدمات کی آو ¿ٹ سورسنگ پر ہوم ورک جلد مکمل کیا جائے۔ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے کے بارے میں بتایا گیا کہ مختلف اضلاع میں 490 سکول ڈبل شفٹ کے لیے منتخب کیے گئے ہیں جن میں آئندہ تعلیمی سال سے کلاسوں کا باقاعدہ اجراءکیا جائے گا۔مزید بتایا گیا کہ اب تک صوبہ کے تمام اضلاع کے سکولوں میں ناپید سہولیات کی فراہمی کے منصوبے پر ٹائم لائن کے مطابق پیشرفت جاری ہے ۔