News Details

06/04/2021

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی اور خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں خصوصاً ضم اضلاع کے ترقیاتی پروگرام اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلی نے وزیر اعظم عمران خان کو رمضان المبارک کے دوران صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سہولیات دینے کے لئے صوبائی حکومت کی رمضان اسٹریٹجی پر بریفنگ دی۔وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صحت کارڈ پلس سکیم میں مزید بیماریوں کے علاج معالجے کو شامل کرنے، صوبائی حکومت کی گڈ گورننس اسٹریٹجی اور عوامی فلاح و بہبود کے دیگر اقدامات کو سراہا۔وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی محمود خان کو پاکستان ہاو ¿سنگ اسکیم کے تحت سستے گھروں کے منصوبے کی منظوری پر مبارکباد دی