News Details

10/05/2021

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں 60 دنوں کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ داخلہ اور قبائلی امور نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔ سزاوں میں کمی کا اطلاق صوبہ بھر کی جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں پر ہوگا۔ تاہم اس کمی کا اطلاق دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔