News Details

24/06/2021

زیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان سے نو تعینات کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود نے بدھ کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان سے نو تعینات کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود نے بدھ کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی اور صوبے میں امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناو ¿ں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ایک بہترین پیشہ ورانہ فورس قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن و امان کے قیام میں فرنٹیئر کانسٹیبلری نے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔