News Details

26/07/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کم سے کم ماہانہ اجرت 21 ہزار روپے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کم سے کم ماہانہ اجرت 21 ہزار روپے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں صوبائی حکومت کی اعلان کردہ کم سے کم ماہانہ اجرت پر 21 جولائی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔ اس ضمن میں یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عملے کو ماہانہ 21 ہزار روپے اجرت کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ <><><><><><><>