News Details

04/08/2021

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمودخان نے کرک میں نا معلوم افراد کی ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ٹریفک پولیس اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ وزیر اعلی نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔