News Details

05/08/2021

صوبائی دارالحکومت پشاور میں جمعرات کے روز یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے کی ۔

صوبائی کابینہ اراکین تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، رکن صوبائی اسمبلی ملک واجدکے علاوہ سرکاری حکام ، سماجی شخصیات اور طلبہ کی کثیر تعدادنے ریلی میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور بھارت کے غیر قانونی اقدام اور ظلم وتشدد کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاءنے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بھارتی اقدام کی پر زور مذمت کی۔اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہےں ۔ فاشسٹ بھارت نے اس عرصہ کے دوران کشمیری عوام کو حق خود ارادیت سے محروم رکھنے کے لئے ظلم کی انتہا کردی ہے۔ بھارتی حکومت نے دو سال قبل مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کرکے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی ایک نئی داستان کا آغاز کیا، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو گزشتہ دو سالوں سے بھارت کی طرف سے بدترین ریاستی دہشتگردی اور سخت ترین لاک ڈاو ¿ن کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کشمیری عوام پر ظلم و تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہےں اور ان کے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبرکے سامنے سینہ سپر ہےں ان کی ہمت و حوصلے پہاڑوں سے بھی بلند ہےں۔ بین الاقوامی طاقتوں ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کی آواز بنےں، بھارت کے فاشسٹ حکمرانوں کے ظلم کے خلاف نتیجہ خیز اقدامات اٹھائےں اور کشمیری عوام کو ان کی مرضی سے جینے کا حق دیا جائے ، جو بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے متعدد بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کا مقدمہ جس انداز میں اٹھایا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ عمران خان نے بھارت کی انسانیت سو ز کاروائیوں سے پردہ اٹھایا ہے اورمقبوضہ کشمیر کی نازک صورتحال کو اجاگر کیا ہے۔