News Details

08/01/2022

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے صوبائی وزیرہاو سنگ امجد علی خان کی قیادت میں ضلع سوات کے علاقہ شموزئی کے عمائدین کے ایک وفد نے گزشتہ روز ان کے دفتر میں ملاقات کی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے صوبائی وزیرہاوسنگ امجد علی خان کی قیادت میں ضلع سوات کے علاقہ شموزئی کے عمائدین کے ایک وفد نے گزشتہ روز ان کے دفتر میں ملاقات کی اور علاقے میں ترقیای منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں خصوصاً شموزئی میں انڈسٹریل زون قائم کرنے کے مجوزہ منصوبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سوات سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ جس جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے وہ زیادہ تر زرعی اراضی ہے ۔ لہٰذا اس انڈسٹریل زون کے لئے کسی دوسری مناسب جگہ کی نشاندہی کی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر سوات سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مذکورہ منصوبے کے لئے کسی دوسری مناسب اور موزوں جگہ کا وزٹ کرکے ایک ہفتے کے اندر رپور ٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ انڈسٹریل زون کے قیام کے لئے کسی ایسی جگہ کی تلاش کی جائے جو غیر زرعی ہونے کے ساتھ ساتھ قابل رسائی بھی ہو۔سوات میں انڈسٹریل زون کے قیام کو علاقے کی ترقی اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے ایک اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس انڈسٹریل زون کے قیام سے علاقے میں پیدا ہونے والے پھلوں اور دیگر پیداوارکو مقامی سطح پر پراسسنگ کرکے انہیں قومی اور بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچانے میں آسانی ہوگی اور اسی طرح باغبانی کے شعبے سے وابستہ لوگوں کو ان کے محنت کا صحیح صلہ ملے گا