News Details

01/02/2022

وزیراعظم پاکستان عمران خان سے پیر کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی قیادت میں خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان سے پیر کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی قیادت میں خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی سکیموں، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے تمام منتخب نمائندوں کو اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مقامی سطح پر پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، ارکان قومی اسمبلی حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ ، محمد بشیر خان، جنید اکبر، محمد نواز خان اور صالح محمد جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی نذیر احمد عباسی، حاجی قلندر خان لودھی، مشتاق احمد غنی، زبیر خان، تاج محمد، وزیر زادہ، محمد اعظم خان، ہمایوں خان، لیاقت علی خان، شفیع اللہ،محمد دیدار خان، عبدالغفار، سید اقبال میاں، شکیل احمد، پیرمصور خان، سید احمد حسین شاہ، بابر سلیم سواتی، نوابزادہ فرید صلاح الدین، محمد اقبال خان، سید غازی غزن جمال، شوکت علی یوسف زئی، نصیر اللہ خان، شرافت علی، عزیزاللہ خان، فضل حکیم خان یوسفزئی، امجد علی اور محب اللہ خان شریک تھے۔