News Details

07/03/2022

دوبئی ایکسپو میں خیبرپختونخوا حکومت کی ٹیم کی بہترین کارکردگی، غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ 8 ارب ڈالر کے 44 ایم او یوز پر دستخط، بین الاقوامی سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ 8 ارب ڈالر کے ایم او یوز ہماری ٹیم کی بڑی کامیابی ہے، وزیراعلیٰ

دوبئی ایکسپو میں خیبرپختونخوا حکومت کی ٹیم کی بہترین کارکردگی، غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ 8 ارب ڈالر کے 44 ایم او یوز پر دستخط، بین الاقوامی سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ 8 ارب ڈالر کے ایم او یوز ہماری ٹیم کی بڑی کامیابی ہے، وزیراعلیٰ ان ایم او یوز کو بروقت عملی جامہ پہنانے کیلئے ضروری اقدامات ا ±ٹھائے جائیں، محمود خان خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ مہینے دوبئی ایکسپو2020 میں کامیاب اور بھر پور شرکت کرکے صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے مختلف غیر ملکی سرمایہ کارکمپنیوں کے ساتھ کم و بیش 8 ارب ڈالر مالیت کے 44 مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ان ایم او یوز میں زیادہ ترتوانائی ، زراعت، صنعت ، سیاحت، معدنیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں سے متعلق ہیں۔دوبئی ایکسپو میں شرکت کے دوران صوبائی حکومت کی ٹیم نے ایک کامیاب انوسٹمنٹ روڈ شو کا انعقاد کیا جس میں 250 غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اسی طرح ایکسپو کے دوران صوبائی حکومت نے آٹھ سیکٹوریل کانفرنسز بھی منعقد کیں جن میں 100 تک غیر ملکی سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ صوبائی حکومت نے دوبئی ایکسپو میں غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ طے ہونے والے ایم اویوزکو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایکشن پلان بھی تیار کرلیا ہے۔ یہ بات گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیرصدارت بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈٹریڈ کے نویں بورڈ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں خیبرپختونخوا بورڈآف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی قیادت میں صوبائی حکومت کی ٹیم نے بھر پور تیاری اور ہوم ورک کے ساتھ دوبئی ایکسپو میں شرکت کی اور ایکسپو میں شرکت ، توقعات سے بھی زیادہ کامیاب رہی۔ مزید بتایا گیا کہ حکومت کی کفایت شعاری پالیسی پر عمل کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی ٹیم نے اس سرگرمی کیلئے مختص کر دہ فنڈز کا صرف34.27 فیصد خرچ کرکے صوبائی خزانے کیلئے بڑی بچت بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے دوبئی ایکسپو میں صوبائی حکومت کی شرکت کو انتہائی کامیاب اور بارآور قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے حکام سمیت پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ دوبئی ایکسپو میں ایم او یوز میں سے کم سے کم 50 فیصد پر اسی دور حکومت میں عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات ا ±ٹھائے جائیں تاکہ صوبے کی طرف زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرکے یہاں کے لوگوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ ا ±نہوںنے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ ان ایم او یوز کے نتیجے میں یہاں پر سرمایہ کاری کے خواہشمند غیر ملکی کمپنیوں کو صوبائی حکومت کے Ease of Doing Business پالیسی کے تحت تمام تر درکار سہولیات اور خدمات کی ایک ہی چھت تلے فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ صوبائی حکومت دوبئی ایکسپو میں ہونے والے ایم یوز کے فالو اپ میں اسی مہینے کے وسط تک پشاور میں ایک انوسٹمنٹ روڈ شو کا انعقاد کرنے جارہی ہے جس میں غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کی بھر پور شرکت متوقع ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، وزیراعلیٰ کے پر نسپل سیکرٹری امجد علی خان اور سیکرٹری صنعت ذوالفقار علی شاہ کے علاوہ بورڈ کے دیگر ممبران اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کو بورڈ کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس کو بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے Ease of Doing Business (EoDB) پالیسی کے تحت اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہEoDB اقدامات کے پہلے مرحلے کے تحت ایک خصوصی سیل کے قیام کے علاوہ سرمایہ کاروں کو درکار سہولیات اور خدمات کی آن لائن فراہمی کیلئے آفیشل بزنس پورٹل، نئے ویب سائٹ اور انوسٹمنٹ ریلشنز مینجمنٹ سسٹم کا اجرا کر دیا گیاہے۔