News Details

02/05/2022

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کاعیدالفطر کے موقع پر پیغام

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کاعیدالفطر کے موقع پر پیغام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پوری قوم خصوصا خیبر پختونخوا کے عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر ملت اسلامیہ میں اجتماعیت و یگانگت کی سوچ پیدا کرتی ہے آج ہمیں اسی جذبہ اتحاد و یگانگت کو زندہ کرنے اور دکھی و محروم انسانیت کو اپنی خوشیوں اور نعمتوں میں شریک کرنے کی ضرورت ہے۔ عیدالفطر کے موقع یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عید الفطر کا فلسفہ یہی ہے کہ رمضان کی صورت میں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کا شکریہ ادا کیا جائے اور آپس میں ذاتی اختلافات کو بھلا کر بطور ملت اسلامیہ یکجہتی کا اظہار کیا جائے۔عید الفطر کی صورت میں ماہ مقدس رمضان کے دوران اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمت ، مغفرت اور نار جہنم سے نجات کی صورت میں نعمتوں پر تشکر و فرحت کا اظہار کیا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صدقہ فطر کی ادائیگی کا مقصد بھی معاشرے کے مفلس اور نادار لوگوں کو اس خوشی میں شریک کرنا ہے تاکہ حقیقی معنوں میں اجتماعیت کو فروغ دیا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سیکورٹی فورسز کے شہدائ کو بھی خراج تحسین پیش کیا ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامورفوج کے جوانوں کو عید الفطر کی خصوصی مبارکباد دی ہے۔