News Details

22/06/2022

وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمود خان کاڈی آئی خان اور لکی مروت سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے گھروں کی چھتیں گرنے سمیت دیگر واقعات سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار

وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمود خان نے ڈی آئی خان اور لکی مروت سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے گھروں کی چھتیں گرنے سمیت دیگر واقعات سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ان واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو حکام کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور بارشوں کی وجہ سے زیر آب آنے والی رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کے لئے فوری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثریں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔