News Details

23/06/2022

وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمود خان نے پڑوسی ملک افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں زلزلہ متاثرین کیلئے میڈیکل ٹیمیں اور دیگر امداد ی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے

وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمود خان نے پڑوسی ملک افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں زلزلہ متاثرین کیلئے میڈیکل ٹیمیں اور دیگر امداد ی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ا س سلسلے میں فوری اقدامات کیلئے وزیر صحت اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ امدادی سامان میں ادویات ، اشیائے خوردو نوش اور دیگر ضروری چیزیں شامل ہوں گی ۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت اپنے افغان بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے گی اور اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثر ہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اُنہوںنے جاںبحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اور صوبے کی عوام جاںبحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔