News Details

27/08/2022

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جو سیلاب سے متعلق صورتحال سے وزیراعلیٰ کو آگاہ رکھے گا اور ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ اداروں/ایجنسیوں سے رابطے میں رہیگا۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں تعینات ایڈیشنل سیکرٹری محمد حیات کو کنٹرول روم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔ مذکورہ ایمرجنسی کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہیگا۔کنٹرول روم کے ساتھ مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے: UAN. 091-111-712-713 Fax. 091-9210707 Whatsapp. 0304-1033435