News Details

13/09/2022

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے چند ہی ماہ میں ملک کا دیوالیہ نکال دیا، انکے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے چند ہی ماہ میں ملک کا دیوالیہ نکال دیا، انکے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں یہ صرف شوبازیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، ملک پر مسلط نااہل ٹولے نے عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کردیا جس سے عوام کا جینا اجیرن ہو گیا ہے۔کمرتوڑ مہنگائی کے باعث عوام کی بنیادی سہولیات تک رسائی بھی ناممکن ہو رہی ہے جبکہ مہنگائی کے اس طوفان میں روز بروز اضافہ ہور ہا ہے اور امپورٹڈ حکومت کے پاس اس مسئلے کا حل بھی نظر نہیں آرہا۔ سیلاب متاثرین کی بحالی اور مدد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے لیکن امپورٹڈ سرکار اس پر بھی سیاست کر رہی ہے۔ امپورٹڈ سرکار کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے نشریات سیاست کی نذر کرنا افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ ا ±نہوںنے کہاکہ عمران خان سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈ ریزنگ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور معیشت کو درست سمت پر ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوںنے واضح کیا کہ اس وقت عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو کسی صوبے یا علاقے کی بجائے پورے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے تحریک انصاف اور عمران خان کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس س ے امپورٹد حکمران خوفزدہ ہیں اور اپنی چوری اور کرپشن بچانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اور سیاسی انتقام پر ا ±تر آئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر کارکن عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور آخری وقت تک کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی عوام کی امیدوں کا مرکز ہیںاور وہ کبھی بھی عوام کی ا ±میدیں نہیں توڑیں گے۔ ہم ہر محاذ پر اپنے قائد کا بھر پور ساتھ دیں گے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مشکل حالات ہیں لیکن ہم کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے اور پاکستان کی سا لمیت کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد قومی جماعت ہے کہ جس کی جڑیں ہر صوبے اورخطے میں موجود ہیں۔