News Details

22/10/2022

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس بے بنیاد ہے،

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس بے بنیاد ہے، یہ الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہی نہیں، اس نے اپنی حدود سے تجاوز کر کے یہ فیصلہ سنایا ہے جو افسوسناک ہے۔محمود خان نے کہا کہ چوروں اور ڈاکوو ¿ں پر ثابت شدہ کیسز ختم کیے گئے ہیں جبکہ عمران خان کو تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تعصب سے بھرے امپورٹڈ حکمران ملکی مفادات سے کھیل رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکمران انتخابی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہ کر سکے تو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے لگے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیصلے کے خلاف تمام آئینی اور قانونی راستے اختیارکئے جائیں گے۔ عمران خان ملک کی ضرورت ہیں، عدالت عمران خان کو باوقار طریقے سے بحال کرے گی۔