News Details

28/10/2022

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے کہاہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ہونے والے حقیقی آزادی مارچ سے پاکستانی قوم کو امپورٹڈ اور کرپٹ حکمرانوں سے بہت جلد چھٹکارا مل جائے گا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے کہاہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ہونے والے حقیقی آزادی مارچ سے پاکستانی قوم کو امپورٹڈ اور کرپٹ حکمرانوں سے بہت جلد چھٹکارا مل جائے گاکیونکہ پاکستانی عوام ان کرپٹ سیاسی حکمرانوں کے مذموم عزائم سے بخوبی واقف ہوچکے ہیں۔ ا ±نہوںنے کہاہے کہ رجیم چینج سازش کے تحت وجود میں آنے والی امپورٹڈ حکومت کی تمام تر توجہ اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ پر مرکوز ہے۔ عام آدمی کن مسائل سے گز ر رہا ہے ، امپورٹڈ حکمرانوں کو اس کی کوئی فکر نہیں۔خیبرپختونخوا کے عوام حقیقی آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور چیئرمین عمران خان کے ساتھ مل کرملک کو غیر نمائندہ سیاسی آمروںکے تسلط سے چھٹکارا دلانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں کے بارے پارلیمانی پارٹی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ تعصب سے بھری وفاقی کابینہ غیر اخلاقی سیاست کے ذریعے اپنے ذاتی مفادات کے حصول میں مصروف ہے اور اس مقصد کیلئے صوبے کے حقوق پر بھی قابض ہو چکی ہے،یہاں تک کہ رواں بجٹ میں طے شدہ فنڈز خیبرپختونخوا حکومت کو ادا نہیں کئے جارہے جو انتہائی نامناسب اور غیر جمہوری رویہ ہے۔ ا ±نہوںنے مزید کہاکہ ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی بجٹ کی عدم ادائیگی وفاقی کابینہ کے مذموم عزائم کی عکاس ہے جبکہ بجلی کے خالص منافع کی مد میں رقم کی عدم ادائیگی سے خیبرپختونخوا میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جس کے خلاف صوبائی حکومت تمام آئینی، قانونی اور سیاسی راستے اختیار کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبے کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ امپورٹڈ حکمرانوں میں وفاق کو چلانے کی استطاعت نہیں ، حالیہ سیلاب ایک قدرتی آفت اور قومی مسئلہ ہے لیکن وفاقی حکومت اس مسئلے پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آرہی۔وفاق کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اعلان شدہ 10 ارب روپے تاحال صوبے کو موصول نہیں ہوئے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں کو عوامی خدمت کی کوئی فکر نہیں اور نہ ہی ان کی بحالی میں کوئی دلچسپی رکھتی ہے۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود صوبے میں ترقیاتی منصوبے ٹائم لائنز کے مطابق جاری ہیں اور خیبرپختونخوا پہلا صوبہ ہے جس نے عملی طور پر سیلاب زدگان کو ریلیف پیکج کے تحت مالی امداد کی فراہمی یقینی بنائی ہے جبکہ ا ±ن کی بحالی کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر موجود تمام صوبائی اسمبلی کے اراکین اور کابینہ ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے کے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور آنے والے حقیقی آزادی مارچ میں اپنے متعلقہ حلقوں سے ہزاروں کی تعداد میں عوامی شرکت کو یقینی بنائیں گے کیونکہ عوام امپورٹڈ حکمرانوں کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔