News Details

06/12/2022

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈانگرام ہاوسنگ سکیم میں میڈیا کالونی کے پرویژنل الاٹمنٹ لیٹرز ضلع سوات کے صحافیوں کو حوالے کر دیئے ہیں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈانگرام ہاوسنگ سکیم میں میڈیا کالونی کے پرویژنل الاٹمنٹ لیٹرز ضلع سوات کے صحافیوں کو حوالے کر دیئے ہیں ۔ ڈانگرام ہاﺅسنگ سکیم میں میڈیا کالونی کے حوالے سے پیر کے روز وزیراعلیٰ ہاو ¿س میں ایک تقریب منعقدہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے چیئرمین سوات پریس کلب سعید الرحمن، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب علی اور دیگر کو پلاٹوں کے پرویژنل الاٹمنٹ لیٹرز حوالے کئے۔یاد رہے کہ ڈانگرام ہاو ¿سنگ سکیم کا مجموعی رقبہ 500 کنال ہے جبکہ ہاو ¿سنگ سکیم کل 682 پلاٹس پر مشتمل ہے جن میں 426 پلاٹس 5 مرلے اور 256 پلاٹس 7 مرلے کے ہیں۔ ہاو ¿سنگ سکیم میں 5 مرلے کے 71 پلاٹس سوات کے صحافیوں کے لئے سیلف فنانس کی بنیاد وں پر مختص ہیں ۔ ڈانگرام ہاو ¿سنگ سکیم کا تقریباً 37 فیصد رقبہ رہائشی ، 3.5 فیصد کمرشل ، تقریباً 33 فیصد پارکس اور گرین ایریا اورتقریباً 2 فیصد قبرستان کیلئے مختص ہے۔ ہاوسنگ سکیم کی دیگر خصوصیات میں زیر زمین بجلی کا نظام ، زیر زمین سیوریج کا نظام ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا قیام ، مسجد، تعلیمی سہولیات ، صحت کی سہولیات اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق لوگوں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھا رہی ہے جو فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ہاو ¿سنگ سوسائٹیز شروع کر رکھی ہیں تاکہ شہریوں کو آسان رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ جمہوریت میں صحافیوں کا کردار انتہائی اہم ہے اور موجودہ صوبائی حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھارہی ہے ۔ صوبائی وزراءڈاکٹر امجد علی ، محب اللہ خان، رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان ، سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ ارشد خان ،جنرل سیکرٹری سوات پریس کلب نیاز احمد خان، جنرل سیکرٹری سوات یونین آف جرنلسٹس سلیم اطہراور ممبر گورننگ باڈی شیرین زادہ نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔