News Details

06/01/2023

خیبرپختونخوا حکومت کی بڑی کامیابی۔ ایکنک نے گریوٹی فلوواٹر سپلائی اسکیم مانسہرہ کی منظوری دے دی۔

خیبرپختونخوا حکومت کی بڑی کامیابی ایکنک نے گریوٹی فلوواٹر سپلائی اسکیم مانسہرہ کی منظوری دے دی۔ گریویٹی فلوواٹر سپلائی اسکیم صوبائی حکومت کا مانسہرہ کے عوام کے لیے بڑا تحفہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کے حالیہ اجلاس میں خیبر پختونخوا حکومت کے میگا منصوبے " مانسہرہ گریویٹی فلوواٹر سپلائی اسکیم" کی منظوری دے دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کا یہ منصوبہ 18.583 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے مانسہرہ شہر کی دو لاکھ سے زائد آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مجوزہ منصوبے کو بڑی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے مانسہرہ سٹی کے عوام کو درپیش پینے کے صاف پانی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے جاری ہیں۔ اس سلسلے میںمانسہرہ جیسے گنجان آباد شہروں میں پانی کی فراہمی کے سسٹم کو جدید ضروریات سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری خدمات کی مو ¿ثر انداز میں فراہمی یقینی بنانے کے لیے 97 ارب روپے کی لاگت سے سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں واٹر سپلائی سپلائی سکیموں سمیت مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔اُنہوںنے کہاکہ ایبٹ آباد، کوہاٹ اور مردان میں واٹر سپلائی اسکیموں پر کام کا باضابطہ اجراءکر دیا گیا ہے۔ یہ منصوبے اربوں روپے کے تخمینہ لاگت سے مکمل کیے جائیں گے جن کی وجہ سے متعلقہ شہروں میں پانی کے مسائل کو کل وقتی طور پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ مانسہرہ میں پینے کے صاف پانی کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے گریوٹی فلو واٹر سپلائی سکیم تیار کی ہے جس کے تحت 62.5 کلومیٹر طویل سپلائی لائن بچھائی جائے گی ۔ اس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو پانی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہو سکے گی ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت نے مختلف اضلاع کی ضروریات اور مسائل کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی حکمت عملی وضع کی ہے جس کے تحت صوبے کے متعدد اضلاع میں ترقیاتی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیںجن کی تکمیل سے خدمات کی فراہمی کے مجموعی عمل میں خاطر خواہ تبدیلی آئے گی اورعوام کو اُن کی دہلیز پر معیاری شہری سہولیات میسر ہوں گی ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اصل مقصد عوام کو اُن کی توقعات کے مطابق خدمات کی فراہمی ہے جس پر صوبائی حکومت اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ۔