News Details

04/02/2023

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے گزشتہ روز کوہاٹ میں ٹریلر اور وین کے مابین تصادم کے نتیجے میں 17 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے گزشتہ روز کوہاٹ میں ٹریلر اور وین کے مابین تصادم کے نتیجے میں 17 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس المناک حادثے کا سن کر انہیں دلی صدمہ ہوا اور وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ٹریفک حادثے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ نے لوئر دیر کے علاقہ میدان میں ایک ٹریفک حادثے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے حادثے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک تمناو ¿ں کا اظہار کیا ہے۔