News Details

07/02/2023

نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کاسیاسی اجتماعات میں بعض سیاسی رہنماﺅں کے نجی سکیورٹی گارڈز کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملتے جلتے یونیفارم پہننے کا نوٹس

نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے سیاسی اجتماعات میں بعض سیاسی رہنماﺅں کے نجی سکیورٹی گارڈز کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملتے جلتے یونیفارم پہننے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس اور محکمہ داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ اس عمل کے موثر روک تھام کیلئے مناسب اقدامات اُٹھائے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام نجی سکیورٹی گارڈز کے یونیفارم ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے یونیفارم سے واضح طور پر مختلف ہو ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ حالیہ دنوں میں بعض سیاسی اجتماعات میں سیاسی رہنماﺅں کے نجی سکیورٹی گارڈز کوقانون نافذ کرنے والے اداروںکے یونیفارم سے ملتے جلتے یونیفارم پہنے دیکھا گیا ہے جو نہ صرف غیر قانونی عمل ہے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے ابہام کا بھی باعث ہے جو کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعے کوجنم دے سکتا ہے جس سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ اس عمل کی روک تھام کیلئے مو ¿ثر اقدامات اُٹھائے جائیں ۔ اُنہوںنے سیاسی رہنماﺅں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے نجی سکیورٹی گارڈز کو اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے یونیفارم سے ملتے جلتے یونیفارم پہننے سے گریز کریں ۔