News Details

08/03/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کا ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل میں لشمینیا کے پھیلاو کا نوٹس

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل لشمینیا کے پھیلاو کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو فوری طور علاقے میں خصوصی میڈیکل ٹیمیں بھیجنے اور متاثرہ علاقوں میں بیماری کے مزید پھیلاو کو روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید ہدایت کی ہے کہ بیماری سے متاثر ہونے والے لوگوں کو مقامی سطح پر علاج معالجے کی فراہمی کے لئے فری میڈیکل کیمپس قائم کئے جبکہ مقامی آبادی کو لشمینیا سے بچانے کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے اور اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے متاثرہ علاقوں میں اس بیماری کی روک تھام کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔