News Details

23/03/2023

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے محکمہ ریلیف اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے متاثرین کو بروقت امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے محکمہ ریلیف اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے متاثرین کو بروقت امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ ماہ رمضان میں انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے محکمہ صحت اور ہسپتالوں کے حکام کو بھی زلزلے کے زخمیوں کو بروقت بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ نے صوبے کے مختلف مقامات پر زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا ہے اور کہا ہے کہ زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا ، نگران حکومت زلزلہ متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔