News Details

13/04/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر امیر مقام نے بدھ کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر امیر مقام نے بدھ کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان سے ان کے بھتیجے کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ امیر مقام نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ دریں اثناءنگران صوبائی وزراءبیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل، جسٹس ریٹائرڈ قیصر رشید اور شفیع اللہ خان کے علاوہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور ان سے ان کے بھتیجے کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔