News Details

20/04/2023

گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی اورنگران وزیراعلی اعظم خان نے بدھ کے روز طورخم ضلع خیبرکامشترکہ دورہ کیا

گورنر حاجی غلام علی اور نگران وزیراعلی اعظم خان کا سرحدی گزرگاہ طور خم پرپہاڑی تودہ گرنے کی جگہ کامشترکہ دورہ امدادی کارروائیوں میں مزیدتیزی لانے کی ہدایت، ملبہ کو ہٹانے کیلئے جہاں سے بھی آسانی سے کرینیں آسکتی ہو، فوری طور پر پہنچائی جائیں،گورنر، وزیراعلی امدادی کارراوئیوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اورغفلت کو برداشت نہیں کی جائیگی،گورنر، وزیراعلی قوموں کی تاریخ میں چیلنجز آتے رہتے ہیں،قدرتی آفات میں جذبات کی بجائے ہوش سے کام لیناہوگا،گورنر، وزیراعلی گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی اورنگران وزیراعلی اعظم خان نے بدھ کے روز طورخم ضلع خیبرکامشترکہ دورہ کیا اورسرحدی گزرگاہ طورخم پرگذشتہ روزمال بردار گاڑیوں پرپہاڑی تودہ گرنے کی جگہ پرجاری امداد ی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے گورنر اور وزیراعلی کو حادثے میں ہونے والے مالی و جانی نقصانات اور ریسکیو آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ گورنراورنگران وزیراعلی نے ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر،ریسیکو اوردیگرمتعلقہ اداروں کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ ملبہ کو ہٹانے کیلئے جہاں سے بھی آسانی سے کرینیں اور ہیوی مشینری آسکتی ہو، فوری طور پر پہنچائی جائیں اور ملبہ کوہٹایاجائے۔ اپنے دورہ کے دوران گورنراوروزیراعلی نے علاقہ مشران سے بھی ملاقات کی جن میں تحصیل چیئرمین سیدنواز آفریدی، بزنس کمیونٹی کے نمائندہ سیدجوادکاظمی بانی گروپ لیڈر خیبرچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری، الحاج شفیق شیر سابق رکن اسمبلی، نیازدین صدر شینواری ٹرانسپورٹ، عمائدین علاقہ سید مقتدر شاہ، امیرنواز، نجیب اللہ شینواری، سیدکبیرآفریدی اوردیگر شامل تھے،علاقہ مشران نے گورنر اور وزیراعلی کواپنے مطالبات اور تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ اس پہلے بھی دودفعہ اسی جگہ لینڈسلائیڈنگ ہوچکی ہے جس سے جانی ومالی نقصان ہواتھا۔انہوں نے بتایاکہ موجودہ لینڈسلائیڈنگ سے پہلے بھی علاقے کے عوام کی جانب سے آگاہ کیاجاچکاتھا کہ بارشوں کے نتیجے میں لینڈسلائیڈنگ کے خطرات درپیش ہیں لیکن بدقسمتی سے اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ پاک افغان شاہراہ پر لینڈسلائیڈنگ کے سدباب کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ باربار ایسے افسوسناک حادثات رونمانہ ہوں،انہوں نے طور خم بارڈرپر تمام سہولیات سے آراستہ ایمرجنسی پوائنٹ کے قیام کابھی مطالبہ کیا۔ عمائدین علاقہ نے بتایاکہ علاقے کے عوام کا سرحدپار غمی خوشی میں شریک ہونے کیلئے آنا جانارہتاہے جس کیلئے انہوں نے سرحد پرآسانیاں فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کہاکہ لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے افغان شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں، ان کے لواحقین کی بھی صوبائی حکومت سے انسانی ہمدردی کے بنیادپر مالی مددکی اپیل کی۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی اور نگران وزیراعلی اعظم خان نے کہاکہ متاثرہ عوام کی مدد کرنا وہ اپنا فرض سمجھتے ہیں، حادثے کے متاثرین ہمارے بھائی ہیں ان کی ہر ممکن معاونت کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ کیلئے ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ حادثے میں جاں بحق افغان شہریوں کومعاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے دونوں رہنماں نے کہاکہ دیگر متاثرین کی طرح متاثرہ انہیں بھی معاوضہ دیا جائیگا جس کیلئے ایک طریقہ کار کے تحت منظوری دی جائیگی۔ گورنرنے کہاکہ طور خم پر ایمرجنسی پوائنٹ ضرورقائم کیاجائیگا جس میں کرینز، فائربریگیڈ،ایمبولینس اوردیگ مشینری کسی بھی ہنگامی کارروائی کیلئے دستیاب رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ طورخم بارڈ پرکھڑی مال بردار گاڑیوں کو نکالنے کیلئے متبادل سڑک کوبھی کھول دیاجائیگا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو حادثے میں جاں بحق افراداورگاڑیوں سمیت دیگرنقصانات کی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی۔ گورنرنے کہاکہ قدرتی آفات میں جذبات سے نہیں ہوش سے کام لیاجاتاہے، ترکی کی مثال دیتے ہوئے گورنرنے کہاکہ تاریخ کے بدترین زلزلے کے باوجودوہاں کے عوام نے ایک طریقہ کارکے تحت امدادی کارروائی میں حصہ لیا اورایک مثال قائم کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم بھی بحیثیت قوم اور خاص طور پرقبائل مضبوط اعصاب کے مالک ہیں اورہمیشہ ہرطرح کی آفات کا ڈٹ کرمقابلہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو خواہ قدرتی آفات ہوں یادیگر چلینجز ہوں، اس کیلئے مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرناہوگا اور جذبات کی بجائے ہوش سے کام لیناہوگا۔عمائدین علاقہ نے حادثہ کی جگہ کادورہ کرنے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو فوری طور پراحکامات جاری کرنے پر گورنر اور وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا