News Details

22/04/2023

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے عید الفطر کا پہلا دن عوام کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے عید الفطر کا پہلا دن عوام کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں نگران وزیر اعلی عوام سے عید ملنے کے لئے آج بروز ہفتہ صبح 11 بجے سے وزیر اعلی ہاوس میں موجود رہیں گے۔ وزیراعلی ہاوس کو آج 11 بجے سے وزیر اعلی سے عید ملنے والوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔ وزیر اعلی سے عید ملنے کے خواہشمند حضرات مقررہ وقت میں وزیر اعلی ہاوس تشریف لا سکتے ہیں۔