News Details

08/06/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے ضلع اپر کوہستان کے بلدیاتی نمائندوں پر مشتمل آٹھ رکنی ایک وفد نے بدھ کے روز وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے ضلع اپر کوہستان کے بلدیاتی نمائندوں پر مشتمل آٹھ رکنی ایک وفد نے بدھ کے روز وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی اور علاقے کے عوام کو درپیش مسائل سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔ وفد کے ارکان تحصیل چیئرمین سیو مولانا عبدالعزیز، تحصیل چیئرمین کندیا مولانا اتوار الحق، قاری گل زمان، مولانا عبدالوارث، محبوب الرحمن اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے نگران وزیر اعلیٰ کو علاقے کے جن مسائل سے آگاہ کیا ان میں سڑکوں اور صحت کے شعبوں کے علاوہ بلدیات کے شعبے سے متعلق مسائل شامل تھے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو درپیش فوری نوعیت کے مسائل کا حل نگران صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور صوبائی حکومت ان مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات ا ±ٹھائے گی۔ وزیراعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے علاقے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وفد نے ملاقات کے لئے وقت دینے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی پر نگران وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔