News Details

19/06/2023

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کابنوں ڈویژن میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواوں کےنتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے بنوں ڈویژن کے مختلف مقامات پر طوفانی بارشوں اور تیز ہواوں کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ نگران وزیر اعلی نے ان واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ درایں اثناء وزیر اعلی نے متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو متاثرہ مقامات پر فوری ریسکیو کاروائیاں شروع کرنے، متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے جبکہ زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے، ان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔