News Details

05/07/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے روز یواین ایڈز کی کنٹری ڈائریکٹربرائے پاکستان یوکی ٹاکی موٹو کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے بدھ کے روز یواین ایڈز کی کنٹری ڈائریکٹربرائے پاکستان یوکی ٹاکی موٹو کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد کے دیگر اراکین میں یو این ایڈز کے ڈائریکٹر ایوالویشن جوئل رہنسٹراوم ، اسٹریٹیجک انفارمیشن ایڈوائزر ڈاکٹر راجول خان اور یونیسف کے ہیلتھ لیڈ ڈاکٹر انعا م اللہ خان شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور باالخصوص خیبرپختونخوا میں موذی مرض ایڈز کی روک تھام کے لئے جاری مختلف پروگراموں بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے سے ایڈز جیسی موذی بیماری کی روک تھام کے لئے مو ¿ثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایڈز ، پولیو اور دیگر بیماریوں کی روک تھام کے لئے یو این کے متعلقہ ذیلی اداروں اور دیگر شراکت داروں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ایڈز کے مو ¿ثر سد باب کے لئے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ایڈز ایک خطرناک مرض ہے ، عوامی آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے اس مرض کے پھیلاو ¿ کو روکا جا سکتا ہے۔ ملاقات میں سیکرٹری صحت محمود اسلم وزیر بھی موجود تھے۔ <><><><><><><>