News Details

11/08/2023

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ جمعرات کے روز پولیس لائینز میں ادا کردی گئی۔

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ جمعرات کے روز پولیس لائینز میں ادا کردی گئی۔ نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔وزیر اعلی اور پولیس حکام نے شہید کے تابوت پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔محمد اعظم خان کا کہنا تھا کہ عوام کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔خیبر پختونخوا پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور صوبے کے عوام کو پولیس کی ان قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کا کوئی بھی چیز نعم البدل نہیں بن سکتی تاہم صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔