News Details

24/08/2023

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کاصحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کی بندش کا نوٹس

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ صحت کارڈ اسکیم کے تحت علاج معالجے کی بحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سلسلے میں اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو بقایا جات کی فوری ادائیگی کا انتظام کیا جائے۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر متعلقہ حکام نے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی حکام سے فوری رابطہ کرکے ایک ہفتے کے اندر بقایا جات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے پینل پر موجود ہسپتالوں کو صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کی سہولیات فوری طور پر بحال کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے صحت کارڈ اسکیم کے حکام کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔