News Details

30/08/2023

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت منگل کے روز خود مختار اداروں کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت منگل کے روز خود مختار اداروں کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مذکورہ بورڈز سے متعلق قانونی معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں پراونشل ہاﺅسنگ اتھارٹی بورڈ کے معاملات بالخصوص اتھارٹی بورڈ کے 34 ویں اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نگران صوبائی وزیر قانون جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ ، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری ، سیکرٹری قانون، ایڈوکیٹ جنرل اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں پراونشل ہاوسنگ اتھارٹی کے تحت پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی نئی پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کوہاوسنگ اتھارٹی کے 34 ویں بورڈ اجلاس میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کئے گئے فیصلوں کی چھان بین کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نگران صوبائی وزیر قانون ، ایڈوکیٹ جنرل اور دیگر متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی بورڈ کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے تمام فیصلوں کا جائزہ لے کر وزیراعلیٰ کو سفارشات پیش کرے گی۔ نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نگران صوبائی حکومت اپنے محدود اختیارات کے اندر رہتے ہوئے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات ا ±ٹھائے گی اور مکمل نیک نیتی کے ساتھ حکومتی معاملات چلائے گی۔ ا ±نہوںنے کہاکہ نگران حکومت اپنے تمام فیصلوں میں عوامی فلاح و بہبود کو مقدم رکھے گی اور حکومتی ا ±مور کی انجام دہی میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا ۔