News Details

19/10/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے معروف قانون دان اور سابق سینیٹر سید محمد ظفر کے انتقال پر افسوس کا اظہار

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے معروف قانون دان اور سابق سینیٹر سید محمد ظفر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ سوگوار خاندان کے نام جاری اپنے تعزیتی پیغام میں محمد اعظم خان نے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ <><><><><><><><>