News Details

13/11/2023

نو تعینات نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ نے پیر کے روز باقاعدہ طور پر وزارت اعلیٰ کی ذمہ داریاں سنبھال لی

نو تعینات نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ نے پیر کے روز باقاعدہ طور پر وزارت اعلیٰ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد پر سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے نگران وزیراعلیٰ کا استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے نئے وزیراعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے دفتر میں عملے کے ساتھ تعارفی ملاقات کی اور انہیں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ا ±مور کے بارے میں مختصر بریفینگ دی گئی۔بعدازاں جسٹس (ر)سید ارشد حسین شاہ نے ضلع چارسدہ کا مختصر دورہ کیا جہاں ا ±نہوں نے سابق نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کے انتقال پرفاتحہ خوانی اور لواحقین سے تعزیت کی۔ نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی د ±عا کی ہے۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری ، انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان گنڈا پور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ <><><><><><><><>