News Details

13/11/2023

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں نگران وزیر اعلی نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ نگران وزیر اعلی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اورپوری قوم سکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ <><><><><><>