News Details

14/11/2023

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کو نگران وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت سے متعلق نگران حکومت کے آئینی کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا کے انتظامی امور ، امن و امان کی صورتحال اور سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔ <><><><><><>