News Details

25/11/2023

نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں امام کعبہ شیخ صالح بن عبد اللہ بن حمید سے ملاقات کی

نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں امام کعبہ شیخ صالح بن عبد اللہ بن حمید سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نگران وزیر اعلیٰ ارشد حسین شاہ نے امام کعبہ کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور مولانا طاہر اشرفی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سعودی عرب کی سرزمین سے پاکستانی عوام خصوصی محبت جبکہ حرمین شریفین سے خصوصی عقیدت رکھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ارشد حسین شاہ نے امام کعبہ اور سعودی سفیر کو خیبر پختونخوا آنے کی دعوت بھی دی۔