News Details

08/12/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کا نشتر ہال پشاور میں قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا اور صوبائی اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کے زیر اہتمام انسداد بدعنوانی کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب

نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ بد عنوانی ایک ایسی معاشرتی برائی ہے جو کسی بھی معاشرے کی تباہی کا سبب بن سکتی ہے، بدعنوانی پر مبنی نظام ہی کسی معاشرے کی تباہی اور بربادی کیلئے کافی ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بدعنوانی کو ہمیشہ سے سماجی و معاشی ترقی کیلئے ناسور سمجھا جاتا ہے۔ اُنہوںنے مزید کہاکہ بد عنوانی کی وجہ سے کسی بھی ملک میں ترقیاتی سرگرمیاں ماند پڑ جاتی ہیں ، نظام پر عوام کا اعتماد اُٹھ جاتا ہے۔ کرپشن کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس میں ہمیں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔ اُنہوںنے واضح کیا کہ صوبائی حکومت شفافیت کو فروغ دینے اور بد عنوانی کے خاتمے کیلئے نہ صرف پر عزم ہے بلکہ سنجیدہ اقدامات بھی ا ±ٹھا رہی ہے۔ ہم خوشحال خیبرپختونخوا وژن متعارف کرا رہے ہیں جس کا اہم ترین جز بد عنوانی کے خلاف زیر و ٹالرنس پالیسی ہے۔ ہم عوامی خدمات کی فراہمی کے تمام مراکز او ردفاتر کی کڑی نگرانی کریں گے اور برائی اور بدعنوانی جہاں شروع ہو تی ہے ہم وہیں پر اسے ختم کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے جمعرات کے روز نشتر ہال پشاور میںقومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا اور صوبائی اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کے زیر اہتمام انسداد بدعنوانی کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نگران کابینہ اراکین ، اعلیٰ سرکاری حکام ، طلبہ اورسول سوسائٹی کے نمائندوں نے سمینار میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بدعنوانی کی وجہ سے بہت سے سماجی، معاشی اور مالی مسائل جنم لیتے ہیں جو رفتہ رفتہ پورے نظام کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔ بدعنوانی سے معاشرے میں عدم مساوات ، عدم انصاف اور ظلم کو فروغ ملتا ہے اور اس طرح مجموعی طور پر پورا معاشرہ اخلاقی گراوٹ ، پستی اور انتشار کا شکار ہو جاتا ہے۔ اسلئے بدعنوانی کا تدارک ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کرپشن کا خاتمہ ایک جہاد ہے جس میں ہم سب کو اپنا اجتماعی اور انفرادی کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ نگران دور کے مختصر وقت میں ہم کوئی اور بڑا کام نہ بھی کر سکیں تاہم کرپشن کے خلاف ایک مو ¿ثر میکنزم ضرور تیار کریں گے۔ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ نیب خیبرپختونخوا اور صوبائی اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ بدعنوانی کے خلاف متحرک ہیں۔ نیب میں اصلاحات کا عمل بھی قابل تعریف ہے۔ صوبائی حکومت صوبے سے کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کے شانہ بشانہ رہے گی۔ ارشد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ عوام میں بدعنوانی کے خلاف شعور اُجاگر کرنے اور سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ مساوات ، شفافیت ، عدل و انصاف اور میرٹ کا بول بالا ہی بہتر طرز حکمرانی کی اصل روح ہیں۔بد عنوانی ایک معاشرتی برائی ہے اور معاشرتی برائیاں معاشروں کی تباہی کا سبب بنتی ہیں۔ معاشرتی برائیوں کو روکنے کیلئے ہم سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ ا ±نہوںنے کہاکہ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ صوبے سے کرپشن کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ <><><><><><><><>