News Details

13/12/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ سےمتحدہ علماءبورڈ کے چیئرمین مفتی یوسف شاہ کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ سے منگل کے روزمتحدہ علماءبورڈ کے چیئرمین مفتی یوسف شاہ کی سربراہی میں ایک وفد نے وزیر اعلیٰ ہاو ¿س پشاور میں ملاقات کی۔ وفد نے ارشد حسین شاہ کو نگران وزرات اعلیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کا کاخیل، سیکرٹری اوقاف، مذہبی و اقلیتی امور ڈاکٹر اسد علی خان و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں علماءکو درپیش مسائل اور نکے دیر پا حل، مدارس و مساجد کی تعمیر نو اور سولرائزیشن کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے بارے گفتگو ہوئی۔وزیر اعلیٰ نے صوبے سے پولیو کے خاتمے کے لیے علماءکرام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ملکی ترقی اور معاشرے کو انتشار سے بچانے میں علماءکا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ علماءسے مل کر دلی خوشی ہوئی،مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کے فروغ میں علماءکے مثبت کرادر کا معترف ہوں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور خلق خدا کی بھلائی کے لیے ہم نے مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔علماءکو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفد کے اراکین نے کہا کہ ملک و صوبے کے استحکام اور ترقی کے لیے متحدہ علماءبورڈ اپنا بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔ گزشتہ تین سالوں سے متحدہ علماءبورڈ صوبائی ایڈوائزری باڈی کے طور پر محکمہ اوقاف کے زیر سایہ مختلف حکومتی اور ریاستی اداروں کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔ <><><><><><>