News Details

13/12/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے سرکاری ہسپتالوں کی کینٹینز اور کچنز میں صفائی کی ناقص صورتحال کا نوٹس

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے سرکاری ہسپتالوں کی کینٹینز اور کچنز میں صفائی کی ناقص صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کو صوبے کے تمام بڑے شہروں کے سرکاری ہسپتالوں اور ہاسٹلوں کے کچنز کا معائنہ کرنے اور اس ضمن میں پیش رفت کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے حلال فوڈ اتھارٹی کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے صوبے کے اکثر سرکاری ہسپتالوں کے کیفے ٹیریاز میں صفائی کی صورتحال پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے جہاں کام کرنے والے کارکنوں اور عملہ کے پاس ضروری ہیلتھ سرٹیفیکیٹس نہ ہونے کے باعث وہاں کے صارفین کو بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات ہیں۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام بڑے شہروں میں واقع سرکاری ہسپتالوں اور ہاسٹلوں کے کینٹینز اور کچنز میں حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے باقاعدگی سے معائنے کئے جائیں تاکہ لوگوں کو حفظان صحت کے معیارات کے مطابق اشیائے خوردونوش مہیا ہوں۔ مراسلہ میں ڈی جی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس ضمن میں کی جانے والی کارروائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو ارسال کریں۔ <><><><><><>