News Details

15/12/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے بلدیاتی اداروں اور بلدیاتی نمائندوں کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے کے اندر تجاویز اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے بلدیاتی اداروں اور بلدیاتی نمائندوں کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے کے اندر تجاویز اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت اپنے مینڈیٹ کے اندر رہتے ہوئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام ممکن اقدامات اُٹھائے گی۔ وہ جمعہ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں بلدیاتی اداروں اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ نگران کابینہ اراکین احمد رسول بنگش، انجینئر عامر ندیم درانی،ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ کے علاوہ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں بلدیاتی اداروں اور بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کے پائیدار حل سے متعلق اُمور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضم شدہ اضلاع میں ویلج کونسلز اور نیبر ہڈ کونسلز کے دفاتر کے قیام کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ آئندہ ہفتے وہ بذات خود منتخب بلدیاتی نمائندوں کے وفد کے ساتھ ملاقات کر کے ان کے مسائل سنیں گے تب تک تمام متعلقہ حکام اس سلسلے میں اپنا ہوم ورک مکمل کرلیں۔ <><><><><><><>