News Details

18/12/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ سے پاکستان میں تعینات آذر بائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ سے پاکستان میں تعینات آذر بائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی جس میں دونوں حکومتوں کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اورافرادی قوت کے تبادلے سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ ارشد حسین شا ہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور آذربائیجان دونوں برادر اسلامی ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں ۔نگران حکومت ان تعلقات کو مزید تقویت دینے اور مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ ملاقات میں آذربائیجان کے سفیر نے ایبٹ آباد اور آذربائیجان کے کسی ایک شہر کو سسٹر سٹی بنانے کا اظہار کیا ہے ۔ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کی منظوری کے بعد ان شہروں کو سسٹر سٹی ڈکلیئر کیا جائے گا ۔ دونوں شہروں کو سسٹر سٹی ڈکلیئر کرنے سے ان کے درمیان سیاحتی، تعلیمی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی ۔ <><><><><><><>