News Details

01/01/2024

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس( ر) سید ارشد حسین شاہ کی دورہ ایبٹ آباد کے موقع پر ایبٹ آباد پریس کلب اور ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے وفد سے ملاقات

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس( ر) سید ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں جومعاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کی نشاندہی کرنے، عوام کو آگہی دینے اور جمہوریت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میڈیا کو ریاست کا چو تھا ستون مانا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دورہ ایبٹ آباد کے موقع پر ایبٹ آباد پریس کلب اور ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام ، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال اور ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحافی ملک کو کرپشن سے پاک اور بحرانوں سے نکالنے میں مدد دے سکتے ہیں، صحافیوں کو آپس میں اتحاد اور اتفاق کے ساتھ عوام کی رہنمائی اور معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں لوگوں کے درمیان اتفاق ہو اور وہ آپس میں محبت و ہمدردی رکھتے ہوں تو وہاں اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں اس کے برعکس جس معاشرے میں اتفاق، محبت اور ہمدردی نہ ہو تو ایسے معاشرے پر اللہ تعالی اپنی رحمتوں کا نزول روک دیتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اُمید ظاہر کی کہ ایبٹ آباد کے صحافی معاشرے کی فلاح وبہبود کے لیے اپنا کردار مزید بہتر انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ َِ<><><><><><><><>