News Details

13/01/2024

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے طلبہ کو ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے معمار قرار دیتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تمام توجہ حصول تعلیم پر مرکوز کریں، اپنے وقت کا ایک لمحہ بھی ضائع نہ کریں

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے طلبہ کو ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے معمار قرار دیتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تمام توجہ حصول تعلیم پر مرکوز کریں، اپنے وقت کا ایک لمحہ بھی ضائع نہ کریں، اپنے والدین اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے دل لگا کر محنت کریں،مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے خود کو تیار کریں اور مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی اور معاشرے کی بھلائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کو اپنی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالتے ہی صوبے کے نوجوانوں کو بااختیار اور باروزگار بنانے کے لئے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دے کر اس پر عملدرآمد شروع کیا ہے تاکہ نوجوانوں کی مایوسیوں کو خوشی میں بدلا جاسکے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھار کر انہیں صحیح معنوں میں قوم کا اثاثہ بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کی دسویں یوم والدین کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید قوم کے عظیم ہیرو ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کی اور تاریخ میں اپنا نام زندہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرنل شیر خان شہید نے جرا ¿ت اور بہادری کی وہ داستان رقم کی جس کا دشمن نے بھی اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کیڈٹ کالج کے کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ کرنل شیر خان شہید کی جرا ¿ت اور بہادری کو اپنے لئے مشعل راہ بنائیں اور ملک و قوم کے لئے اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں۔ سید ارشد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کرنل شیر خان جیسے شہداءہمارے اصل ہیرو اور محسن ہیں اور زندہ قومیں کبھی اپنے محسنوں اور ہیروز کو نہیں بھولتیں، آج ہم جس پرامن فضا میں جی رہے ہیں وہ کرنل شیر خان جیسے لاکھوں شہداءکی قربانیوں کی مرہون منت ہے، اس اہم موقع پر ہم ان تمام شہداءکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کرنل شیر خان شہید کے نام پر قائم کیڈٹ کالج نے مختصر عرصے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، کالج کی تعلیمی کارکردگی قابل تعریف ہے جبکہ کیڈٹس کی انفرادی کارکردگی متاثرکن ہے جس کا کریڈٹ کالج انتظامیہ، اساتذہ، کیڈٹس اور والدین سمیت سب کو جاتا ہے اور امید ہے کہ یہ ادارہ آنے والے دنوں میں بھی کامیابیوں کا یہ سلسلہ مزید بہتر انداز میں جاری رکھے گا۔ والدین اور اساتذہ کو طلبہ کے سب سے بڑے محسن قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کیڈٹس پر یہ بھی زور دیا کہ وہ اپنے ان محسنوں کو کھبی نہ بھولیں کیونکہ کسی بھی انسان کی شخصیت سازی میں اس کے والدین اور اساتذہ کا سب سے اہم کردار ہوتا ہے۔ وزیر اعلی نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے آگے بڑھیں اور معاشرے میں سدھار لانے کے لئے اسلامی تعلیمات پر سختی سے کاربند رہیں۔ نوجوانوں کے لئے اپنی حکومت کے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے سید ارشد حسین شاہ نے کہا کہ خوشحال خیبر پختونخوا پروگرام کے تحت نوجوانوں کو جدید مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ٹریننگ فراہم کرنے اور انہیں باروزگار بنانے کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات شروع کئے گئے ہیں اور اگلے ایک سال کے دوران صوبے کے پانچ لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے لئے بیرون ممالک بھیجنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ یہ نوجوان نہ صرف اپنے لئے باعزت روزگار کماسکیں بلکہ ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ بھی کما سکیں اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت کو مختلف ممالک سے دو لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینے کی یقین دہانی ملی ہے۔ قبل ازیں، کیڈٹ کالج پہنچنے پر پرنسپل اور فیکلٹی ممبران نے وزیر اعلیٰ کا شاندار استقبال کیا اورکیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے وزیر اعلیٰ کو سلامی دی۔ وزیر اعلیٰ نے کیڈٹس کی مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں ٹرافیاں، میڈلز اور شیلڈز تقسیم کیں۔ وزیر اعلیٰ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فیکلٹی ممبران میں بھی تعریفی شیلڈز تقسیم کیں۔ دریں اثنائ، وزیر اعلیٰ نے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر حاضری دی، مزار پر پھول رکھے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر وزٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔ <><><><><><>